شوکت ترین نے بطور سینیٹر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے بطور سینیٹر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا،
خیبرپختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے پر سینیٹر شوکت ترین کو ایوان سے مجموعی طورپر 87 ووٹ ملے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے ایوب آفریدی کو سینیٹ کی نشست سے مستعفی کروا کر شوکت ترین کو ٹکٹ دیا تھا۔
مشیر خزانہ کے سامنے اے این پی کے شوکت امیر زادہ، پی پی کے محمد سعید اور جے یو آئی ف کےظاہر شاہ مدمقابل تھے۔

Back to top button