بنگلادیش کیخلاف سیریز، پاکستان کے ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان

چیف سلیکٹر مصباح الحق نے بنگلا دیش کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محمد عامر اور فخر زمان کو قومی ٹیم سے ڈراپ کر کے شعیب ملک اور محمد حفیظ کو دوبارہ قومی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کپتان بابراعظم کے ہمراہ ٹیم کا اعلان کیا۔ مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کو دوبارہ فتح کی ڈگر پر گامزن کرنے کے لیے ہم نے بہت سوچ سمجھ کر اس اسکواڈ کا اعلان کیا۔
قومی ٹیم کے اسکواڈ سے خراب فارم کے حامل فخر زمان کو ڈراپ کردیا گیا ہے جب کہ آصف علی اور حارث سہیل بھی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔ انہوں نے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم ٹیم کے کپتان ہوں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں احسن علی، عماد بٹ، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، شعیب ملک، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، موسیٰ خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔
ڈومیسٹک کرکٹ میں مستقل عمدہ کھیل پیش کرنے والے احسن علی اور عماد بٹ کو پہلی مرتبہ پاکستانی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ آسٹریلین ٹی20 لیگ بگ بیش میں عمدہ کھیل پیش کرنے والے حارث رؤف کو بھی عمدہ کارکردگی کا انعام مل گیا اور وہ بھی پہلی مربتہ پاکستانی اسکواڈ کا حصہ بننے میں کامیاب رہے۔
اسکواڈ میں تجربہ کار فاسٹ باؤلر محمد عامر اور وہاب ریاض کو شامل نہیں کیا گیا اور اس کی جگہ نوجوان فاسٹ باؤلرز کے ساتھ سیریز میں شرکت کی کوشش کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button