بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے بنگلادیش کے خلاف 16 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بلال آصف اور فہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی ہوئی جب کہ اظہر علی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
مصباح الحق نے بتایا کہ ٹیسٹ سیریز کےلیے اظہر علی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، عابد علی، محمد عباس، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ امام الحق، محمد رضوان، عمران خان اور نسیم شاہ بھی قومی ٹیم میں شامل ہیں۔
فواد عالم ایک بار پھر قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جب کہ بلال آصف اور فہیم اشرف کو بھی بنگلا دیش کے خلاف سیریز کےلیے قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر قومی ٹیم نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کیا جاتا ہے اور بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے کنڈیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button