میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے ایک اور منفرد روپ دھار لیا

پاکستان کے نامور میک اپ آرٹسٹ شعیب خان کا شمار شوبز انڈسٹری کے بہترین فنکاروں میں کیا جاتا ہے، تاہم انہیں گزشتہ سال سے اس وقت بےحد مقبولیت ملنا شروع ہوئی جب انہوں نے میک اپ کی مدد سے کئی کامیاب کرداروں اور شخصیات کے روپ اپنائے۔ جبکہ اب انہوں نے بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم ‘چھپاک’ میں اپنایا ان کا روپ بھی میک اپ کی مدد سے کاپی کرلیا۔
https://www.instagram.com/p/B7yp4nDlXem/?utm_source=ig_web_copy_link
شعیب خان اب تک نور جہاں، اینجیلینا جولی جیسی شخصیات کا روپ دھار چکے ہیں، تاہم اب شعیب خان نے دپیکا کی فلم ‘چھپاک’ کے پوسٹر سے متاثر ہوکر اپنا میک اپ کیا اور تیزاب گردی کا شکار ہونے والی لڑکیوں کے لیے ایک پیغام بھی دیا۔فلم ‘چھپاک’ میں دپیکا پڈوکون تیزاب گردی کا شکار ہونے والی لڑکی لکشمی کے کردار میں نظر آئیں۔
شعیب خان کا کہنا تھا کہ یہ انداز اپنانے کے بعد، میں تیزاب گردی کا شکار ہونے والوں سے صرف یہ کہوں گا کہ خود کو دنیا سے نہ چھپائیں، مسکرائیں، کوئی آپ کو شرمندہ نہیں کرسکتا، اپنے زخموں کے نشانات کو نہ چھپائیں، بلکہ اسے سپر پاور سمجھیں، آپ خوبصورت ہیں اور ہمیشہ خوبصورت ہی رہیں گی۔اگر یہ کہا جائے کہ شعیب خان بولی وڈ اداکارہ کے بہت بڑے مداح ہیں تو شاید غلط نہیں ہوگا۔کیوں کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب شعیب خان نے میک اپ کی مدد سے دپیکا پڈوکون کے کسی کردار کا لک اپنایا ہو۔
وہ دپیکا پڈوکون کی کامیاب فلموں ‘اوم شانتی اوم’ اور ‘باجی راؤ مستانی’ کے کرداروں جیسا میک پر کرکے بھی مداحوں کا دل جیت چکے ہیں۔اپنی پوسٹ میں شعیب خان نے خود بھی لکھا کہ جیسا کے سب جانتے ہیں میں دپیکا پڈوکون کا بہت بڑا مداح ہوں، لیکن اس فلم کے بعد میرے دل میں ان کی عزت اور بڑھ گئی ہے، کیونکہ چھپاک کے ذریعے انہوں نے جو اس مسئلے پر شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی وہ قابل تعریف ہے۔

