بنگلہ دیش نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی

انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی، دبئی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دی اور ایشیا کپ کے حصول کی طرف بڑا قدم بڑھا دیا۔

بھارتی ٹیم 42 اعشاریہ 4 اوورز میں 188 رنز پر ڈھیر ہوگئی جواب میں بنگلادیشی ٹیم نے 189 رنز کا ہدف 42 اعشاریہ 5 اوورز میں حاصل کرلیا۔

بنگلادیشی ٹیم کی طرف سے عارف الاسلام نے 94 رنز کی اننگز کھیلی، اُنہوں نے دوران بیٹنگ 4 چھکے اور 9 چوکے لگائے۔

Back to top button