بھارتی اداکارہ نےصباء قمرکےبارےمیں کیا کہا؟

بھارت کی معروف اداکارہ میرا چوپڑا نے پاکستانی اداکارہ صباء قمر کی اداکاری کی تعریف کی۔ میرا چوپڑا نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اداکارہ صباء قمر کی اداکاری پراپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اداکارہ نے لکھا کہ ’میں نے پاکستان کا بہترین شو جس کا نام ’باغی‘ ہے ابھی دیکھ کر ختم کیا ہے‘۔
میرا چوپڑا نے مزید لکھا کہ ’میں حیران ہوں کہ ٹوئٹر پرکسی نے بھی مجھے اسے دیکھنے کی تجویز نہیں کی، اس کی کہانی بے حد اچھی ہے‘۔ بھارتی اداکارہ میرا چوپڑا نے صباء قمر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان کے بارے میں کیا کہوں ان کی تو بات ہی الگ ہے‘۔
Just finished watching this amazing pakistani show called #baaghi and iam amazed nobody recommended this to me on twitter. Its such a great story, cant say enough abt #sabaqamar shes class apart!
— meera chopra (@MeerraChopra) January 18, 2020
واضح رہے کہ اداکارہ صباء قمر اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ ساتھ سرحد پار بھی مقبول ہیں۔ صباء قمر نے نا صرف پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری سے فلموں میں چار چاند لگائے ہیں بلکہ انہوں نے بالی وڈ میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔ صباء قمر نے 2017 میں بھارتی فلم ’ہندی میڈیم‘ کی تھی جس میں ان کے ساتھ بھارتی اداکار عرفان تھے۔ اداکارہ حال ہی میں سرمد کھوسٹ کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’کملی‘ میں اداکاری کر رہی ہیں جو جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

