سہواگ کےسرپرجتنےبال نہیں اس سےزیادہ میرےپاس پیسےہیں

قومی کرکٹ ٹیم کےسابق فاسٹ بولرشعیب اخترکا کہناہےکہ وریندرسہواگ کےسرپرجتنے بال نہیں اس سےزیادہ ان کے پاس پیسے ہیں۔ سابق بھارتی بلےبازوریندرسہواگ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہےجس میں انہوں نےالزام لگایا کہ شعیب اخترکا بھارت میں مفاد ہے،اس لیےوہ بھارتی ٹیم کےخلاف کیسےبول سکتےہیں۔
سہواگ کا کہنا تھا کہ جب وہ بھارت کےلیےکرکٹ کھیلتے تھے تواس وقت توزیادہ بات نہیں ہوتی تھی لیکن اب شعیب اختر سے دوستی ہے، شعیب کی مجبوری ہے کہ وہ بھارتی ٹیم کی تعریف کرےکیونکہ ان کا یہاں مالی مفاد ہے۔ اس حوالےسے شعیب اخترنے جواب دیتے ہوئےکہا ہے کہ پیسہ اللہ کی ذات دیتی ہے بھارت نہیں، سہواگ کےسرپرجتنےبال نہیں اس سے زیادہ ان کےپاس پیسے ہیں۔ شعیب اخترکا کہنا ہےکہ بھارت کی تعریف تو سابق پاکستانی کرکٹراورتبصرہ نگاررمیزراجہ بھی کرتےہیں،تو صرف ان پرتنقید کیوں؟
خیال رہےکہ وریندرسہواگ اس سےقبل سابق پاکستانی فاسٹ بولررانا نوید الحسن سےمتعلق بھی اس قسم کےخیالات کا اظہار کرچکے ہیں۔
