بھارتی فوجی نے نقد انعام کی خاطر تین کشمیریوں کو قتل کیا

مقبوضہ جموں و کشمیر میں فوجی افسر کے ہاتھوں 3 نہتے شہریوں کے قتل کی تحقیقات کرنے والے پولیس عہدیداروں نے کہا کہ افسر نے نقد انعام حاصل کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔
پولیس کی چارج شیٹ میں شامل ہے کہ بھارتی فوج کے کیپٹن بھوپندرا سنگھ کو جولائی 2020 میں تین مزدوروں کے قتل اور سازش کا فرد جرم دسمبر میں عائد کیا گیا تھا اور انہوں نے فائرنگ 27 ہزار 200 ڈالر انعام کے حصول کی غرض سے کیی تھی۔
بھوپندر سنگھ اور ان کے دو ساتھیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ تینوں کشمیر مسلح تھے لیکن پولیس تفتیش میں بتایا گیا کہ انہوں نے مبینہ طور پر مذکورہ افراد کو دہشت گرد ظاہر کرنے کے لیے جعلی اسلحہ ظاہر کیا۔بھارتی حکومت نے مبینہ دہشت گردوں کو مارنے پر سرکاری فورسز کو 27 ہزار ڈالر ادا کیے جاتے ہیں جہاں بھارتی حکومت کے خلاف شرپسندی کے الزام میں 1989 سے اب تک ہزاروں افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
سرکار فورسز کو نقد انعام فوج کے بجائے حکومت کی جانب سے دیا جاتا ہے۔انسانی حقوق کے کارن خبردار کرتے ہیں کہ مالی انعام معصوم لوگوں کے ماورائے عدالت قتل کا سبب بنے گا۔معروف کارکن پرویز ایمروز کا کہنا تھا کہ ‘نقد انعام کے ساتھ استثنٰی سے فائرنگ کے واقعات جاری رہنے کا خدشہ ہے جس میں بے گناہ شہریوں کو مار دیا جاتا ہے’۔مقبوضہ جموں و کشمیر 1990 سے ملیٹری ایمرجنری قانون کے زیراثر ہے جس کے تحت فوجیوں کو مشتبہ علیحدگی پسندوں کو گولی مارنے کے وسیع اختیارات ہیں۔
اس قانون کے تحت فوجیوں کو ان جرائم پر سول عدالتوں میں کارروائی سے بھی استثنیٰ حاصل ہے تاہم حکومت کی جانب سے اجازت دیے گئے مخصوص کیسز کی سماعت ہوسکتی ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران اس طرح کی اجازت نہیں دی گئی حالانکہ سیکیورٹی فورسز کے اقدامات پر تفتیش کے بعد پولیس کی جانب سے درجنوں درخواستیں دی گئیں۔بھارت فوج کے تین افسران کو 2010 میں مجرم قرار دیتے ہوئے کورٹ مارشل کیا گیا تھا جنہوں نے تین مزدوروں کو نشانہ بنایا تھا اور انہیں نام نہاز لائن آف کنٹرول کے قریب موجود پاکستان درانداز بنا کر پیش کیا گیا تھا۔
اس واقعے کے بعد کئی مہینوں تک احتجاج جاری رہا تھا اور اس دوران سیکڑوں افراد جاں بحق ہوئے تھے۔اس سے قبل 2000 میں بھارتی فوج نے 5 ‘دہشت گردوں’ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا جو 35 سکھوں کے قتل عام کے ذمہ دار تھے لیکن تحقیقات میں سامنے آیا تھا کہ پانچوں افراد مقامی تھے اور انہیں جعلی مقابلے میں مارا گیا تھا۔
