بھارت کو پاکستان میں دہشتگردی روکنا ہوگی

ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے علاقائی امن کو خراب کرنے کے لئے تخریب کاری کے ثبوت موجود ہیں انہوں بھارتی صحافی کو واضح بتایا کہ لاہوردھماکے کے تانے بانے بھارت سے جڑتے ہیں اور اس کے ثبوت بھی سامنے رکھ دیے ہیں، بھارت کو پاکستان میں دہشت گردی روکنی ہو گی۔
مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ بھارت کی حکومت آر ایس ایس اور فاشسٹ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، پاکستان ہمیشہ امن کے لیے کوشاں رہا ہے مگر بھارت کی ہندوتوا سوچ آڑے آ رہی ہے، بھارتی وزیرخارجہ نے قبول کیا کہ بھارت نے ایف اے ٹی ایف کو سیاسی عزائم کیلئےاستعمال کیا۔
ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں سیاسی حل کے لیے کوشش کرتا رہے گا، پاکستان میں سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا مودی ہندوتوا حکومت سےایک مہذب رویے کی امید کی جا سکتی ہے مشیر قومی سلامتی نے بھارتی صحافی سے پوچھا کہ کیا وجہ ہے کہ بھارت میں مودی کو ہٹلر سے مطابقت دی جا رہی ہے؟کرن تھاپر کے پاس اس سوال کا کوئی جواب نہ تھا۔
ڈاکٹر معید یوسف نے بھارت میں کورونا کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا، مشیر قومی سلامتی نے کرن تھاپر کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔
