بھاری بل،عبدالعلیم خان نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بجلی بلوں میں کمی کرےورنہ دلخراش واقعات بڑھ سکتےہیں۔
ایک بیان میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ بجلی بلوں میں اضافےسےعوام کےصبرکاپیمانہ لبریز ہوچکا،مہنگائی کی وجہ سے ہر گھر میں کہرام مچا ہوا ہے، اور مہنگائی میں اضافے کے سبب عوام کا غصہ فطری ہے۔
آئی پی پی صدر نے کہا عام آدمی میں مہنگائی کابوجھ برداشت کرنےکی سکت ختم ہوچکی، 2018اور2022میں حکومتوں نےعام آدمی کی حالت زارنہیں بدلی،ماضی کےحکمرانوں سےعوام کےمعاشی استحصال کاحساب لیناچاہیے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہرماہ بجلی کا بل قہر بن کر گرتا ہے شہریوں کو زندہ درگور کرنا قابل برداشت نہیں،استحکام پاکستان پارٹی نازک صورتحال میں محروم طبقات کوتنہانہیں چھوڑسکتی۔
خیال رہے کہ بجلی کے بھاری بلوں پرملک بھرمیں عوام سراپا احتجاج ہیں اورحکومت سے اضافی ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں، بجلی کے بلوں نے گزارا مزید مشکل کردیا، گھرکی اشیا بیچ کربجلی کے بل جمع کرانے پرمجبورہیں۔
