بیرسٹر گوہر، علی محمد سمیت 4 رہنما تحریک انصاف کے ترجمان مقرر

پاکستان تحریک انصاف نے رئوف حسن، شعیب شاہین، علی محمد اور بیرسٹر گوہر کو پارٹی ترجمان مقرر کر دیا ہے۔

پارٹی کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے کے مطابق شعیب شاہین اور رؤف حسن بھی ترجمان کی ذمہ داریاں انجام دیں گے، نامزد ترجمان قانونی اور سیاسی امور پر پارٹی مؤقف سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ رؤف حسن سیکرٹری انفارمیشن پاکستان تحریک انصاف کے عہدے پر بھی فائز ہیں جبکہ شعیب شاہین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے رکن اور پارٹی چیئرمین کے وکیل ہیں۔

Back to top button