مبینہ کرپشن پر مونس الہٰی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری
26 ستمبر, 2023

احتساب عدالت نے مبینہ کرپشن کے الزامات پر پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
احتساب کورٹ نے نیب کی درخواست پر 5 اکتوبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جبکہ مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی آئندہ سماعت تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔
احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر سماعت کی، نیب نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ چیئرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الہٰی کا ورانٹ جاری کیا، انہیں گرفتار کرنے کی کوششیں کیں مگر وہ جان بوجھ کر روپوش ہیں۔
احتساب عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم طلبی کے باوجود شامل تفتیش نہیں ہوا لہٰذا اسے اشتہاری قرار دیا جائے، خیال رہے کہ مونس الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے۔
26 ستمبر, 2023
