بیرسٹر گوہر کا پیر تک PTI امیدواروں کو ٹکٹس دینے کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے پیر تک امیدواروں کو ٹکٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت ہوئی ہے، پیر تک پی ٹی آئی کے امیدواروں کے ٹکٹس کا اعلان کر دیا جائے گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سینیٹ میں منظور کی گئی قرارداد کی کوئی قانونی و آئینی حیثیت نہیں، ہمارا مؤقف ہے الیکشن بروقت ہونا چاہیے، تحریک انصاف پُرامید ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی ایک آدھ سیٹ پر اگر کسی پارٹی سے کوئی کمٹمنٹ ہوئی تھی تو وہ ہمارے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آرٹیکل پبلش کروانا کوئی بڑی بات نہیں کوئی بھی کرواسکتا ہے، بانی پی ٹی آئی کا تحریر کردہ آرٹیکل اچھا تھا، بار ہا کہہ چکا ہوں ہماری اداروں سے کوئی لڑائی نہیں

Back to top button