بیرون ملک بھیک مانگنے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنیکافیصلہ

وفاقی حکومت نے بیرون ملک بھیک مانگنے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنیکافیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بیرونی ممالک میں بھیک مانگنے میں ملوث پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ 7 سال کے لیے بلاک کیے جائینگے۔بیرون ممالک میں بھیک مانگنے کے لیے جانے والے ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں،پاکستانیوں کو بھیک مانگنے کے لیے بیرونی ممالک بھیجنے والے ایجنٹس کے پاسپورٹ بھی بلاک ہونگے،زیادہ  تر بھکاری سعودی عرب، ایران اور عراق عمرے اور زیارت کے لیے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیرون ممالک میں بھیک کی عرض سے جانے والے افراد کا ڈیٹا اکھٹا کرلیا گیا۔ وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کی جانب سے ایک مربوط پالیسی بنا لی گئی۔

Back to top button