وزیراعظم شہبازشریف کا اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہبازشریف نے سخت معاشی حالات میں کفایت شعاری پلان تیز کر دیا۔کئی اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتوں کو ختم کرنے کا پلان مانگ لیا۔وزیر اعظم کیُ طرف سے قائم انسٹیٹیوشنل ریفارمز سیل نے رائٹ سائزنگ پر کام شروع کر دیا۔پانچ وفاقی وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات مانگ لیں۔جن وزارتوں سے سفارشات مانگی گئی ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی،کشمیر افیئر، وزارت سیفران، صنعت و پیداوار اور وزارت ہیلتھ سروسز شامل ،وزیراعظم آفس نے وزارتوں سے 8 سوالوں کا جواب مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق پانچ وفاقی وزارتوں نے سوالوں کے جواب دینے کے لیے کام شروع کر دیا،جو وزارتیں صوبوں کو چلی گئیں ہیں انکا کردار بتایا جائے۔
