چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن ہوگی،محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کیا جائے گا۔
محسن نقوی کا گورننگ بورڈ کے اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن سے شائقین کرکٹ کے لئے سہولتیں بہتر ہوں گی۔چیمپئنز ٹرافی کے لئے انٹرنیشنل معیار کے مطابق انتظامات کئے جائیں گے۔ٹورنامنٹس اور میچوں کے نئے وینیوز پر کام کر رہے ہیں۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈومیسٹک و وویمن کرکٹ کو مضبوط بنانے کے لئے کئے گئےاقدامات کے بارے آگاہ کیا۔ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
سیکرٹری بورڈ و چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر اور چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی نے بجٹ کے اہم خدوخال اور دیگر امورکے بارے میں بریفنگ دی۔
