بیٹمین کے مداح نے اپنی ذاتی بیٹ موبائل تیار کرلی

ویت نامی آرکیٹیکچر کے طالب علم اور امریکی سپر ہیرو فلم ’دی ڈارک نائٹ‘ کے بہت بڑے پرستار نے 6 ماہ کی محنت اور اپنے دوستوں کی مدد سے ذاتی بیڈ پوڈ تیار کرلی۔

25 سالہ نگویون ڈیک چونگ جب کمسن تھے تو اس عہد میں کرسٹوفر نولان کی فلم ’دی ڈارک نائٹ‘ سنیما گھروں کی زینت بنی۔ اس فلم نے نگویون ڈیک چونگ کے ذہن پر اس قدر زیادہ اثرات مرتب کیے کہ وہ یہ خواب  دیکھتے ہوئے بڑھے ہوئے کہ ایک دن وہ اپنی ذاتی بیٹ موبائل اور بیڈ پوڈ کو اپنے آبائی شہر ہنوئی کی سڑکوں پر دوڑائیں گے۔

نگویون نے اپنے خواب کی آدھی تعبیر تو 2020 میں اس وقت پالی جب وہ ٹمبرلر کی نقل تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے، جو کہ دی ڈارک نائٹ سیریز کے بیٹ مین جیسی متاثر کن بیٹ موبائل کی طرح تھی۔

تاہم انہوں نے اس ماہ کے اوائل میں اپنے مقصد کی تکمیل اس طرح کی کہ ایک شاندار ڈی آئی وائی بیڈ پوڈ تیار کرکے سامنے لائے ہیں۔

یہ تین میٹر لمبی، 80 سینٹی میٹر چوڑی، 90 سینٹی میٹر اونچی اور 250 کلو گرام وزنی ہے، یہ زیادہ تر اسٹیل چیسز اور پلاسٹک آرمریسٹ پر مبنی ہے اور اس کی تیاری میں انہوں نے زیادہ تر لوہے کا استعمال کیا ہے۔ جبکہ انہوں نے اس پر گنز پر نصب کیے ہیں۔

انہوں نے حقیقی زندگی کے اس بیڈ پوڈ کی ڈیزائننگ میں روڈ سیفٹی کا بھی خیال رکھا ہے، یہ 30 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔

Back to top button