بیگمات کے نام پر بینظیر انکم سپورٹ سےپیسے ہڑپنے والے 4 افسران برطرف

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے4 افسران کو دھوکہ دہی کے الزام پربرطرف کردیا گیا۔ تنوٹیفکیشن کےمطابق چاروں افسران بیگمات کے نام پربینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے رقم وصول کرتے رہے۔ تاہم ان چاروں افراد سے دھوکہ دہی سے وصول کیے گئے4 لاکھ 40 ہزار196روپے بھی وصول کرلیے گئے۔
اس حوالےسے چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ثانیہ نشترکا کہنا ہے کہ پروگرام میں ایک لاکھ چالیس ہزار سرکاری ملازم بینفشری تھے، تمام صوبائی ملازمین کی فہرست کارروائی کیلئے صوبوں کے چیف سیکرٹری کوبھیج دی ہے۔ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں پیش کردہ تفصیلات میں انکشاف کیا گیا کہ مجموعی طورپر14 ہزارسے زائد سرکاری ملازمین اور افسران بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ لے رہے ہیں جن میں گریڈ 17 سے 21 کے2 ہزار543 افسران شامل ہیں۔
مزید بتائیں کے گریڈ 17 کے ایک ہزار446، گریڈ 18 کے 604، گریڈ 19 کے429، گریڈ 20 کے 61 اورگریڈ 21 کے 3 افسران شامل ہیں۔ وفاقی حکومت نے 8 لاکھ 20 ہزارسے زائد شہریوں کو بینظیر انکم سپورٹ گرام (بی آئی ایس پی) سے نکال دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button