تبدیلی سرکار میں تاریخی شاہی قلعہ شادی ہال میں تبدیل

پنجاب کے وسیم اکرم پلس اور شیر شاہ سوری کے دور اقتدار میں لاہور کے 400 سالہ قدیم تاریخی شاہی قلعے کو شادی ہال میں بدل دیا گیا۔
گزشتہ دنوں لاہور کے مشہور شاہی قلعہ میں شادی کی ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے باعث اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی جانب سے تاریخی ثقافتی ورثہ قرار دیے گئے مقام کو بھی نقصان پہنچا۔ شادی کی تقریب شاہی قلعے کے شاہی باورچی خانے میں منعقد کی گئی تھی جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی تھی۔
211941 4218929 updates
شاہی قلعے کو شادی ہال میں بدلنے کے معاملے پر لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ نجی کمپنی نے شاہی قلعے میں سالانہ ڈنر کے نام پر تحریری اجازت مانگی لیکن وہاں شادی کی تقریب رچا دی۔انہوں نے بتایا کہ نجی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست دے دی ہے اور شاہی قلعے کے انچارج محمد بلال کو معطل کردیاگیا ہے۔کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ہے جب کہ نجی کمپنی کی سیکیورٹی کی رقم بحق سرکارضبط کرلی گئی ہے۔
211941 5420835 updates
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے لاہور والڈ سٹی اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور شادی کی تقریب منعقد کرنے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ذمہ داروں اور شادی کا انعقاد کرنے والوں کےخلاف کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ شاہی قلعہ میں شادی کی تقریب کا انعقاد سنگین غفلت اورکوتاہی ہے۔
خیال رہے کہ شاہی قلعہ عالمی ورثہ کونسل میں شامل ہے جس کے قوانین کے مطابق شاہی قلعے میں کوئی تقریب نہیں ہو سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button