ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط پر دلچسپ تبصرے جاری

مقبول ترین ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کے حوالے سے لوگوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ سوشل میڈیا پر زور پکڑتا جا رہا ہے۔ ان دنوں ملک ہر کسی کا موضوع بننے والا ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ نے مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، ڈرامے میں شامل فنکار جس طرح سے کردار میں ڈوب کر اداکاری کر رہے ہیں اس کی وجہ سے ڈرامہ حقیقت کے قریب تر ہوگیا ہے۔
adnan 1578666546
ہمایوں سعید اور عائزہ خان کی جاندار اداکاری اور ڈرامے کی کہانی نے لوگوں پر ایسا سحرطاری کر دیا ہے کہ لوگ آنے والی قسط کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں حتیٰ کہ سوشل میڈیا پر ڈرامے کے حوالے سے صارفین طرح طرح کی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
humaiyun 1578666548
ڈرامہ اب اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہونے لگا ہے اور لوگوں نے اس ڈرامے کی آخری قسط کے حوالے سے دلچسپ اور منفرد تبصرے کرنا شروع کردیے ہیں۔
faiz 1578666182
فیض عالم نے ٹوئٹ میں ڈرامے کا اختتام کچھ اس طرح سے بیان کیا کہ دانش ہانیہ سے شادی نہیں کرے گا اور اپنی تمام جائیداد مہوش کو دیکر رومی کو ہانیہ کے حوالے کرکے خود کشی کر لے گا۔
afsheen 1578666179
افشین نے کہا کہ ڈرامے کے اختتام میں دانش مر جائے گا۔
shariq 1578666189
شارق شاہد نے کہا کہ لگتا ہے آخری قسط میں کوئی نہ کوئی اس ڈرامے میں مرنے والا ہے۔
maha 1578666186
ماہا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ دانش آخر میں ہانیہ کی رنگ قبول کرلے گا اور پھر مہوش کو معاف کرکے خود مر جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button