ترین گروپ کے تمام ارکان کو شوکازنوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے ہم خیال گروپ کے تمام ارکان کو شوکازنوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کے خلاف بجٹ کی منظوری تک کوئی ایکشن نہیں ہوگا۔تحریک انصاف نے ہم خیال گروپ کے تمام ارکان کو شوکازنوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گذشتہ روز جہانگیرترین گروپ نے بجٹ سیشن میں شرکت کیلئے مشروط آمادگی ظاہرکی،حکومت بجٹ سیشن سے قبل تحفظات دور کرے گی توبجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیرترین گروپ کے تحفظات سامنے آنے پر حکومت نے ترین گروپ سے رابطہ کیا ہے، حکومت کی طرف سے سینئروزراء اور وزراء نے ترین گروپ سے رابطہ کیا ہے۔ حکومتی ارکان نے ترین گروپ سے درخواست کی کہ بجٹ سیشن کا بائیکاٹ نہ کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کوترین گروپ سے بجٹ سیشن میں عدم شرکت کا خطرہ ہے ، کیونکہ جہانگیرترین کے پاس ارکان کے جتنے نمبرز ہیں، وہ اگر بجٹ سیشن میں شرکت نہیں کرتے تو وفاق اور پنجاب میں بجٹ کو منظور کروانا مشکل ہوجائے گا۔ ترین گروپ کے ارکان نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن ترین گروپ کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔جہانگیرترین گروپ نے مشروط طور پر بجٹ سیشن میں شرکت کیلئے آمادگی ظاہرکردی ہے۔حکومتی اور ترین گروپ کے ارکان کے درمیان جلد ملاقات بھی متوقع ہے، ملاقات میں تحفظات کو دور کرنے کیلئے تمام مسائل کو دیکھا جائے گا۔حکومتی وفد ملاقات میں اگر ترین گروپ کے تحفظات دور کرنے میں کامیاب ہوا تو ترین گروپ بجٹ سیشن میں حصہ لے گا۔ مزید برآں ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین ایف آئی اے پیشی سے قبل بااثر شخصیت سے ملاقات کر چکے تھے۔

Back to top button