تمام نشستیں جیت کر اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے

سپیکر پنجاب اسمبلی و مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے ضمنی الیکشن کی تمام 20 نشستیں جیت کر مسلم لیگ ن سے اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے۔
ایک بیان میں چوہدری پروزی الٰہی کہ منحرف ارکان اپنے حلقوں میں بے بس اور لاچار نظر آتے ہیں، عوام نے منحرف ارکان کو رد کر دیا ہے اور منحرف ارکان میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے۔
انکا کہنا تھاعمران خان اس وقت قوم کی واحد امید ہیں، عمران خان عوام کو اس کرپٹ اور جعلی حکومت سے نجات دلائیں گے۔
پروزالٰہی نے کہا ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا گراف بہت بلند ہے، ن لیگ نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا، وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنا چھینا ہوا مینڈیٹ ن لیگ سے واپس لیں گے۔
انہوں نے کہا حمزہ شہباز سپریم کورٹ میں دیے گئے حلف سے مکر گئے ہیں، سپریم کورٹ ضمنی انتخابات والے حلقوں میں تقرر و تبادلوں اور ترقیاتی کاموں کا نوٹس لے،ن لیگ الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے، ن لیگی امیدوار یوٹیلٹی اسٹور کے ٹرک میں ووٹروں میں سامان تقسیم کر رہے ہیں۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہم ان شاء اللہ ضمنی الیکشن میں 20 کی 20 سیٹیں جیتیں گے، ضمنی الیکشن میں کارکن نتائج آنے تک پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے ووٹ کا پہرہ دیں، ن لیگ دھاندلی اور جعلی رزلٹ کے بغیر کبھی نہیں جیت سکتی۔
