حجاج کرام کی واپسی پر کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکی جانب سے خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب سے حج کر کے واپس آنے والے پاکستانیوں سے کورونا کی شرح مزید تجاوزنہ کرجائے۔
این سی او سی نے حجاج کرام کی واپسی پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے اےرپورٹ حکام کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے،جبکہ ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 21 ہزار 137 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 693 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، اگرچہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے اموات کی شرح صفر فیصد رہی لیکن کورونا مثبت کیسزکی شرح 3.28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے وطن وآپسی پرحجاج کرام کے ٹیسٹ کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں ہدایت دی گئی ہے کہ لاہور،کراچی،اسلام آباد،پشاور اور ملتان ائرپورٹس پر آنے والے تمام مسافروں کے ٹیسٹ کیے جائیں اور تمام مسافروں کا ڈیٹا پاس ٹریک ایپ میں لازمی درج کیا جائے تاکہ مسافرین کو ٹریک کرنے میں کسی قسم کا مسلہ درپیش نہ آئے۔
این سی او سی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں مسافر کو گھر میں 10 روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔ این سی او سی نے ائرپورٹ انتظامیہ، ائرپورٹ سکیورٹی فورس اور محکمہ صحت کے عملے کو بلا تعطل ٹیسٹنگ یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے تاکہ ملک میں والمی وبا کورونا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
