توشہ خانہ ،190ملین پاؤنڈ کیس ،بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ۔سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ احتساب عدالت پیش ہوئے۔لطیف کھوسہ نے بشری ٰبی بی کی جانب سے دلائل دیئے۔

بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ کا دلائل میں کہنا تھاکہ نیب نے بشری ٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے کہ بیان دیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے استعمال کیا گیا لفظ ’فی الحال‘ پرمجھے اعتراض ہے، لفظ فی الحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے ساتھ لایا ہوں، اگرگرفتاری پر مائنڈ تبدیل ہوتا ہے تو پہلے عدالت کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔

لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھاکہ  نیب باہرجاتی ہےکہتی ہے ہم نے فی الحال گرفتاری نہ کرنے کاکہا تھا، نیب کہتی ہے فی الحال کا وقت ختم ہوگیا ہے اس لیے گرفتارکرنا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا عدالت میں حوالہ دیا۔

عدالت نے لطیف کھوسہ کے دلائل کے بعد گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے یا نہ کرنے پر وکلا سے دلائل طلب کر لئے۔

احتساب عدالت کےجج محمد بشیر نے کہا  کہ معلوم کر لیتے ہیں یہ بشریٰ بی بی کوگرفتار نہیں کرنا چاہتے۔

نیب نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اگر میرٹ پردرخواست ضمانت خارج ہوجائے تو گرفتارکیا جاسکتا ہے۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اور لطیف کھوسہ کے دلائل کے بعد بشریٰ بی بی کی دونوں مقدمات میں عبوری ضمانت میں 12 اکتوبر تک توسیع کردی۔

Back to top button