فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس: آئی بی کا درخواست واپس لینے کا فیصلہ

 فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں انٹیلی جنس بیورو نے سپریم کورٹ میں دائر نظر ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔ انٹیلی جنس بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے متفرق درخواست دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ انٹیلی جنس بیورو  فیصلے کے خلاف نظرثانی واپس لینا چاہتا ہے اس لیے متفرق درخواست منظور کرکے نظر ثانی درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔

دوسری جانب شیخ رشید کے وکیل نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کے التوا کی درخواست دائرکردی۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ شیخ رشید زیرحراست ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہوپارہا۔درخواست میں مزید کہاگیا کہ شیخ رشید کے  وکیل امان اللہ کنرانی اب صوبائی وزیر قانون بن چکے ہیں اس لیے وہ بطورصوبائی وزیر قانون فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں پیش نہیں ہوسکتے۔استدعا ہے کہ کیس کی ساعت ملتوی کی جائے۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت 28 ستمبر کو ہوگی۔

Back to top button