توشہ خانہ نیا ریفرنس: نیب ٹیم عمران خان سے تفتیش کےلیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی

نیب کی ٹیم توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں عمران خان سے تفتیش کےلیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں گرفتاری کے بعد دونوں ملزمان سے آج تفتیش کا تیسرا روز ہے۔نیب کی ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچ گئی جو عمران خان اور بشریٰ بی بی سے نئے توشہ خانہ ریفرنس کےحوالے سے تفتیش کرےگی۔

یادرہے کہ نیب ٹیم نے گزشتہ روز بھی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے 3گھنٹے سے زائد تفتیش کی تھی۔نیب ٹیم نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں 13جولائی کو گرفتاری ظاہرکی تھی،جس کےبعد احتساب عدالت کےجج محمد علی وڑائچ نے 14جولائی کو دونوں ملزمان کا 8روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

Back to top button