ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ سے دفاعی چیمپئن حمزہ خان آؤٹ

امریکا میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن اور سیکنڈ سیڈ حمزہ خان کوارٹر فائنل میں شکست کےبعد ایونٹ سے باہر ہوگئے، حمزہ کو کوریا کےجوینگ ناکے ہاتھوں شکست کاسامنا کرناپڑا۔

امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں جاری ورلڈجونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ نواز کےبعد دفاعی چیمپئن حمزہ خان بھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے،دونوں قومی کھلاڑیوں کو کوارٹرفائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

حمزہ خان کو کوارٹر فائنل میں کوریاکے جو ینگ نا نےشکست دی، 67منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں کورین کھلاڑی نے 2-3سے کامیابی حاصل کی،حمزہ خان نے 0-2کے خسارے کے بعد مقابلہ 2-2سے برابر کیا تھا۔ایک اور پاکستانی کھلاڑی عبداللّٰہ نواز کو ٹاپ سیڈ مصر کے محمد ذکریا نےکوارٹر فائنل میں شکست دی، محمد ذکریا نے عبداللہ کو 33 ویں منٹ میں 0-3سے شکست دی۔ ذکریا نے عبداللہ کو باآسانی 33منٹ میں 3-0سے شکست دی۔ ان کی جیت کا اسکور 4-11، 2-11 اور 3-11 رہا۔

پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہو رہا اس کی ذمے دار وہ خود ہے: وزیرِ اعلیٰ سندھ

یادرہے کہ پاکستان کے حمزہ خان گزشتہ ماہ اسلام آباد میں ہونےوالی 31 ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔

Back to top button