سپریم کورٹ : ایڈہاک ججز کے تقرر کےلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کےلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے،اجلاس چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سےطلب کیاگیاہے۔
زیر التوا مقدمات میں کمی لانے اور سائلین کو جلدانصاف کی فراہمی کےلیے سپریم کورٹ میں 4ایڈہاک ججز کی تقرری کےلیے 19
صنم جاوید کو اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس منتقل کردیا گیا
جولائی کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کااجلاس19 جولائی کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوگا۔جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ سردارطارق مسعود،جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر،جسٹس ریٹائرڈ مشیرعالم اور جسٹس ریٹائرڈ مظہرعالم میاں خیل کوبطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعینات کرنے پر غور کیاجائے گا۔جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمٰن رمدے اور جسٹس ریٹائرڈ خلجی عارف کی ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعینات رہنے کی مثالیں موجود ہیں۔4 ایڈہاک ججز کی تعیناتی کافیصلہ زیر التوا مقدمات کی تعداد میں کمی لانے کےلیے کیاگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کاجائزہ لیاگیا اور یہ معلوم ہوا کہ کوششوں کےباوجود زیر التوا کیسز کی تعداد میں کمی نہیں ہورہی، اس لیےتجربہ کار اور اچھی شہرت رکھنےوالے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کےلیے 4ججز کونامزد کیا گیا ہے۔
