صنم جاوید کو اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس منتقل کردیا گیا

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کو اسلام آباد میں خیبر پختون خوا ہاؤس منتقل کر دیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے ترجمان کےمطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر صنم جاوید کو کےپی ہاؤس منتقل کیاگیا ہے۔

پی ٹی آئی پر پابندی: اتحادیوں سے مشاورت کریں گے ، خواجہ آصف

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان یار محمد نیازی نےبتایا ہے کہ صنم جاوید کےہمراہ ان کی فیملی بھی ہے،وہ اہلِ خانہ کےہمراہ خیبر پختونخوا ہاؤس میں مقیم رہیں گی،ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا صنم جاوید کےوالد اور شوہر کے ساتھ رابطے میں تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنےکا حکم دیا تھا۔

Back to top button