مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، الیکشن کمیشن نے  اجلاس طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سےمتعلق فیصلےپر عملدرآمد  سے متعلق غور کےلیے اجلاس طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے 18جولائی کو اجلاس طلب کر لیا،اجلاس میں سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کے مختلف پہلوؤں پرغور کیا جائے گا،سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر حکام بریفنگ دیں گے۔

عمران خان کے11مقدمات میں ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری

یادرہے کہ 12جولائی کو سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کےلیے اہل قرار دے کر پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا جب کہ 11ججوں نے پی ٹی آئی کو پارلیمانی جماعت تسلیم کرلیا تھا۔

Back to top button