عمران خان کے11مقدمات میں ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 11مقدمات میں ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری کردیاگیا۔
تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ تفتیشی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے گرفتاری کی صورت میں کارکنانِ کو عسکری تنصیبات پر حملے کا کہا۔تفتیشی نے وائس میچنگ ٹیسٹ، پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔بانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ ویڈیو کال کے زریعے حاضری لگائی گئی۔بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے نو مئی کے سارے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے نہیں لائی گئیں۔بانی پی ٹی آئی نے کہا جب ان پر فائرنگ ہوئی تو وہ آرمی آفیشل کے خلاف ایف آئی آر کرانا چاہتے تھے لیکن انکی نہیں سنی گئی۔بانی پی ٹی آئی نے کہا جب انہوں نے کچھ کیا ہی نہیں تو وہ معافی کیوں مانگیں۔

ڈیرہ،ہیلتھ سینٹرپرحملہ،اہلکاروں سمیت 7افراد شہید،3دہشت گرد ہلاک

تحریری حکم میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی رخواستوں کی مخالفت کی ۔ملزم پر جدیدڈیوائسز کے زریعے مجرمانہ سازش پھیلانے کا الزام ہے ۔پولیس نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے وائس میچنگ ٹیسٹ سمیت دیگر تفتیش کرنی ہے۔ انصاف کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کے عمل میں خلل نہیں ہونا چاہیے۔بانی پی ٹی آئی کا تمام مقدمات میں دس دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے۔ملزم کو 25 جولائی کو ویڈیو لنک کے ذریعے دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے ۔

Back to top button