بنوں چھاؤنی : دہشت گردوں کا حملہ، 8 فوجی جوان شہید، جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک

بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران خودکش دھماکے میں 8 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق 15جولائی کی صبح 10 دہشت گردوں کےگروپ نے بنوں چھاؤنی پر حملہ کیا تاہم اس دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی جس پر دہشت گردوں نے بارود سےبھری گاڑی چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرادی۔

جسٹس مشیر عالم ریٹائرڈ نے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی

آئی ایس پی آر کےمطابق دہشت گردوں کی جانب سے خودکش دھماکےمیں 8بہادر جوان شہید ہوگئے جب کہ کلیئرنس آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں تمام 10دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ خودکش دھماکے کےنتیجے میں دیوار کاکچھ حصہ گر گیا اور اس سے ملحقہ انفرا اسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔آئی ایس پی آر کےمطابق شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار محمد شہزاد،حوالدار ظلِ حسین،حوالدار شہزاد احمد،سپاہی اشفاق حسین،سپاہی سبحان مجید،سپاہی امتیاز خان،سپاہی ارسلان اسلم اور ایف سی کےلانس نائیک سبز علی شامل ہیں۔

Back to top button