توشہ خانہ کیس،عمران خان ، بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

بانی تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس پر سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل کورٹ روم میں سماعت کی۔ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ کورٹ روم پہنچے۔ عمران خان، اہلیہ اور بہنیں بھی کورٹ روم میں موجود تھیں۔

عمران خان اور اہلیہ پر توشہ خانہ کیس میں فر د جرم عائد کردی گئی۔ جبکہ بشری بی بی کو 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئیں۔

Back to top button