توشہ خانہ کیس کی سماعت مقرر، عمران خان کو طلب کر لیا گیا

اسلام آباد سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں الیکشن کمیشن کی عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے فیصلہ سنایا۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا ٹرائل 9 جنوری کو شروع ہو گا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس پرفوجداری کارروائی کی درخواست دائرکی تھی۔
