تھر میں غذائی قلت کاشکار 7 بچے دم توڑگئے

ضلع تھر پارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہیں سکا، غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید7 بچے دم توڑ گئے۔محکمہ صحت تھرپارکر نے تصدیق کی ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 7 بچے انتقال کرگئے۔
محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں نومولود سے لےکر 5 سال تک کے بچے شامل ہیں۔مرنے والے بچوں کا تعلق تھرپارکر کے دیہی علاقوں سے ہے، رواں سال جاں بحق بچوں کی تعداد 435 ہوگئی ہے۔
