تیز رفتار چہل قدمی صحت کیلئے مفید قرار

 چہل قدمی کے وقت ہم میں سے اکثر افراد کا ہدف قدموں کی زیادہ سے زیادہ تعداد ہوتا ہے جبکہ چلنے کی رفتار ممکنہ طور پر زیادہ اہم چیز ثابت ہوسکتی ہے۔یونیورسٹی آف لِیسٹر کے محققین نے اوسطاً 57 برس کے 3 لاکھ 91 ہزار 652 افراد کا معائنہ کیا۔
تحقیق کےمطابق تیز رفتار سے چلنے والوں (6.4 کلومیٹر سے زیادہ رفتار پر) کے کینسر یا دل کے دورے سے موت واقع ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔
سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ چہل قدمی میں تیز رفتاری فٹنس بہتر کرتی ہے اور بیماریوں کے خلاف تحفظ بخشتی ہے۔ لیکن سائنس دانوں نے واضح کیا ہے کہ یہ ان کے نتائج ان صحت مند افراد کے لیے ہیں جو تیز چلنے کی قابل ہوتے ہیں۔
مطالعے میں شرکا نے اپنی چہل قدمی کی رفتار کے متعلق بتایا۔ ان رفتاروں میں سست (4.8 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم)، معمولی (4.8 سے 6.4 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان) یا تیز (6.4 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ) شامل تھی۔

Back to top button