ثانیہ مرزا کا شعیب ملک کی شادی پر نیک خواہشات کا اظہار

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی تصدیق کر دی۔
ہفتہ 20 جنوری کی صبح شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر شادی کی مشترکہ تصاویر جاری کیں اور کیپشن میں ‘الحمداللہ’ لکھا، دونوں کی تصویریں اور شادی کی خبر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگی۔
ذرائع کا دعویٰ تھا کہ شعیب اور ثانیہ میں طلاق ہو چکی ہے جب کہ گزشتہ روز ٹینس اسٹار کے والد عمران مرزا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی نے خلع لی ہے۔اب اتوار کی صبح انعم مرزا نے انسٹاگرام پر اپنے اہلخانہ اور ثانیہ کی ٹیم کی جانب سے ایک بیان جاری کیا ہے۔
شیئر کردہ نوٹ میں لکھا گیا ‘ثانیہ نے ہمیشہ عوام سے اپنی نجی زندگی کو پوشیدہ رکھا، البتہ آج ضرورت پیش آگئی ہے کہ وہ یہ بات سب سے شیئر کرے کہ شعیب اور اس کی طلاق کو کچھ ماہ گزر چکے ہیں’۔
انسٹاگرام پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ ‘ثانیہ اپنے سابق شوہر شعیب کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں’۔
انعم مرزا کے اکاؤنٹ پر سامنے آنے والے نوٹ میں مداحوں سے درخواست کی گئی کہ ‘ثانیہ کی زندگی کے اس نازک وقت پر ہم تمام مداحوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کسی قسم کی جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں اور پرائیویسی کا خیال رکھیں’۔
اس کے علاوہ یہ ہی نوٹ ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کی جانب سے بھی ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔۔

Back to top button