بلاول بھٹو کانوازشریف کومناظرے کا چیلنج،احسن اقبال نے جواب دیدیا

بلاول بھٹو نے نوازشریف کو ملکی مسائل پر مناظرے کا چیلنج دے دیاجبکہ احسن اقبال نے چیلنج کا جواب چیلنج سے دیدیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نوازشریف کو ملکی مسائل پر مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیپلزپارٹی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں، ن لیگ کا وزارت عظمیٰ کا امیدوار ٹی وی پر آکر ان سے ملکی مسائل پر بحث کر لے۔
ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو نے مسلم لیگ ن پر میثاق جمہوریت پھاڑ کر پھینکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ تو پی ڈی ایم کی حکومت چھوڑنا چاہتے
تھے، لیکن ان کے والد سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ انہوں نے مسلم لیگ ن کو زبان دی ہے، وہ انہیں دھوکا نہیں دے سکتے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو دیے گئے مناظرے کے چلینج کا جواب دیتے ہوئے خود انہی کو چیلنج کردیا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کے چیلنج کے جواب میں ن لیگی رہنما نے خود انہی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ بلاول لاڑکانہ کا میرے نارووال سے موازنہ کر لیں، نارووال بہتر ہوا تو آپ سیاست چھوڑ دیں، اگر لاڑکانہ نارووال سے بہتر ہوا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

Back to top button