جارحیت پسند بھارت کا بیلسٹک میزائل ’’اگنی5‘‘ کا تجربہ

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے  ایٹمی صلاحیت کے حامل طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’’اگنی-5‘‘ کا تجربہ کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوہری صلاحیت کے حامل ’’اگنی-5‘‘ کو مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے جو 5 ہزار 400 کلومیٹر کے تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔تجرباتی بنیاد پر میزائل کو اڈیشہ کے عبدالکلام جزیرے پر مربوط ٹیسٹ رینج سے لانچ کیا گیا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا  گیا ہے کہ یہ پہلے سے طے شدہ مشق ہے اور تجربے سے پہلے پروٹوکول کے تحت وارننگ بھی جاری کی گئی تھی تاہم ماہرین کا کہنا ہے تجربے کا اصل مقصد چین کو پیغام دینا تھا۔

واضح رہے دو روز قبل ہی بھارتی ریاست اروناچل کی لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر ایک بار پھر بھارتی اور چینی فوج کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس پر متعدد بھارتی اہلکار زخمی ہوگئے تھے،اسی طرح لداخ کی وادی گلوان میں 15 جون 2020 کو دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان پرتشدد تصادم میں 20 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Back to top button