جاپان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 81ہوگئی

7.6 شدت کے زلزلے نے جاپان کو لرزا دیا، آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے جبکہ اموات کی تعداد 81 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 51 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
زلزلے سے سڑکیں بلاک ہونے سے کئی متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اشیکاوا میں 29 ہزار گھروں کی بجلی تاحال منقطع ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد گھروں میں پانی نہیں ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے نوتو ریجن میں اب تک 600 سے زائد آفٹر شاکس بھی آچکے ہیں۔واضح رہے کہ جاپان کے صوبے اشیکاوا میں تین روز قبل 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
