جسم میں پانی کی کمی کے 4 اشارے

عام طور پر یہی کہا جاتا ہے کہ ایک انسان کو دن بھر میں 6 سے 8 گلاس پانی کی پینا چاہیے لیکن تازہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پانی کی ضرورت ہر شخص کے لیے مختلف ہوسکتی ہے۔ البتہ اکثر مرد حضرات کو 3 لیٹر یعنی 12 گلاس جبکہ خواتین کو 2.2 لیٹر یعنی 9 گلاس پانی پینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ ذیل میں چند علامات دی جارہی ہیں جو انسان کے جسم میں پانی کی کمی کا پتہ دیتی ہیں۔
1 : خشک جلد اور جھریوں میں اضافہ
چہرے پر موجود جھریوں کو چھپانے کے لیے اکثر خواتین مہنگی کریموں کا استعمال کرتی ہیں۔ گو کہ یہ ترکیب جزوقتی فائدہ دیتی ہے لیکن اگر اس کی بنیادی وجہ یعنی پانی کی کمی کو دور کرلیا جائے تو پھر پیسے خرچ کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔ اس کے علاوہ سر یا جسم کے کسی اور حصے میں خشکی کے اثرات بھی جسم میں پانی کی کمی کا پتہ دیتے ہیں۔
2 : پیاس لگنا اور منہ کی خشکی
یہ جسم میں پانی کی کمی کی انتہائی عام علامات میں سے ہیں۔ اگر آپ کو پیاس زیادہ لگتی ہے تو اسے کوئی بیماری نہ سمجھیں بلکہ یہ جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کا قدرتی اشارہ ہے۔ اکثر لوگوں کو پیاس محسوس نہیں ہوتی لیکن ان کا منہ خشک ہوجاتا ہے، یہ بھی ایک علامت ہے کہ جسم کو پانی کی مقدار کم ہورہی ہے اور اسے فی الفور پورا کرنے کی ضرورت ہے۔
3 : پیشاب کی کمی یا گہرا پیلا رنگ
ایک عام آدمی 24 گھنٹوں میں 6 سے 7 مرتبہ پیشاب کرتا ہے لیکن جسم میں پانی کی کمی باعث نہ صرف تعداد میں کمی واقع ہوتی بلکہ پیشاب کا رنگ بھی گہرا پیلا ہوجاتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ پانی کی کمی کے باعث گردے میں موجود فضلہ کی پیشاب میں ملاوٹ ہے۔ اس صورتحال میں زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی کوشش کریں ورنہ یہ دیگر پیچیدگیوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔
4 : آدھے سر اور جسم میں درد
جب آپ پانی نہیں پیتے، یا پھر بہت کم پیتے ہیں، تو اس کے نتیجے میں جسم کی قوت مدافعت کم ہوتی چلی جاتی ہے۔ مناسب مقدار میں پانی دستیاب نہ ہونے پر پٹھے اکڑنے لگتے ہیں اور یوں جسم کے کئی حصوں میں درد محسوس ہونے لگتا ہے۔ پانی کی کمی کے باعث لوگوں میں زیادہ تر آدھے سر کے درد اور جوڑوں میں درد کی شکایت دیکھی گئی ہے۔“
درست وقت پر پانی پینے کے فوائد
درست وقت پہ پانی پینا انسانی جسم پہ اسکے فوائد بڑھا دیتا ہے۔
اٹھنے کے بعد ایک گلاس پانی جسم کے اندرونی اعضا کو متحرک کرتا ہے۔
کھانا کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے پانی کا ایک گلاس کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
نہانے سے پہلے پانی کا ایک گلاس بلڈ پریشر کم کرتا ہے۔
سونے سے پہلے پانی کا ایک گلاس فالج اور ہارٹ اٹیک کے چانسز کم کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button