جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، ایم این اے اکرم چیمہ کے درمیان جھگڑا
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فاِز عیسیٰ اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ کے مابین یوم سیاہ کی ریلی کے دوران تلخ کلامی ہوگئی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اکرم چیمہ نے تلخ کلامی بڑھنے پر ایک دوسرے کو مغلظات بکیں، جسٹس فائز عیسیٰکی شکایت پر پولیس نے ایم این اے اکرم چیمہ کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسلام آباد پولیس نے اکرم چیمہ کو حراست میں لے کر گاڑی بھی قبضے میں لے لی ، یہ بھی انکشاف ہوا کہ گاڑی ویگو ڈالا بھی نان کسٹم ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ہم گاڑی کی چیکنگ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ایم این اے کی گرفتاری کے لیے پولیس سے رابطہ نہیں کیا ہے۔
