کترینہ اور وِکی کی دسمبرمیں شادی کی اطلاعات
بھارتی فلم انڈسٹری میں رواں برس دسمبر کے دوران اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی افواہیں گرم ہیں ۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ دونوں اداکار دسمبر میں شادی کرلیں گے جبکہ کترینہ کیف اپنی شادی پر معروف ڈیزائنر سبیاساچی کا جوڑا پہنیں گی۔کترینہ آج کل اپنے شادی کے جوڑے کے کپڑے کا انتخاب کرنے میں مصروف ہیں ۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق اداکارہ نے را سِلک کا کپڑا منتخب کیا جس کا لہنگا بنے گا ، دوسری جانب کچھ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی اور کترینہ کی شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
کچھ روز قبل وِکی سے جب میڈیا نے شادی کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے بڑی خوبصورتی سے یہ کہہ کہ سوال ٹال دیا کہ جب شادی ہوگی تو پتہ چل جائے گا۔
