کالعدم ٹی ایل پی کا احتجاج ، جی ٹی روڈ آج چھٹے روز بھی بند
کالعدم ٹی ایل پی کے احتجاج کی وجہ سے گوجرانوالہ شہر کے دونوں اطراف جی ٹی روڈ آج چھٹے روز بھی بند رہا ،
جی ٹی روڈ کو سادھوکی کے مقام پر کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے کنٹینرز کے ساتھ پیدل گزرنے کے راستے بھی بند مٹی ڈال دی ہے۔
جی ٹی روڈ پر 12 فٹ چوڑی اور کئی فٹ گہری خندق دریائے چناب پل سے پہلے کھودی گئی ہے جس سے آمدو رفت میں میں شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔
واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کے مظاہرین کا مرید کے میں دھرنا جاری ہے جہاں مظاہرین نے جی ٹی روڈ اور مرید کے سے نارووال اور شیخوپورہ جانے والی سڑکیں بھی بند کررکھی ہیں۔
