جسٹس نعیم اختر افغان نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھا لیا

جسٹس نعیم اختر افغان نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھا لیا ۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے حلف لیا۔
جسٹس نعیم اخترافغان کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں ہوئی جس میں سپریم کورٹ ججز ،وکلا ،بارکونسل نمائندگان اوردیگرنے شرکت کی ، حالیہ ریٹائرڈ ہونے والے جج جسٹس سردارطارق مسعود نے بھی خصوصی شرکت کی ، تقریب حلف برداری کا آغازتلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔
جسٹس نعیم اخترافغان کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ ججز کی تعداد 14 ہو گئی تاہم عدالت عظمی میں اب بھی تین آسامیاں خالی ہیں۔
