جلسے میں رکاوٹ ڈالی تو پورے شہر میں عوام سڑکوں پر ہوں گے

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملتان میں ہر قیمت پر جلسہ ہوگا، حکومت نے رکاوٹ ڈالی تو پورے شہر میں عوام سڑکوں پر ہوں گے، حکمران بد ترین انتقام پر اتر آئے ہیں، جلسے میں عوام نہیں آرہے تو گرفتاریاں کیوں کر رہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ابھی تک شہباز شریف، حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا نہیں کیا گیا، سیکریٹری داخلہ بنی گالہ سے منظوری کا انتظار کر رہا ہے، موجودہ حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کر رہے ہیں، حکمرانوں کو کوئی شرم و حیا نہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا ملتان میں ہمارے یوسی چیئرمین اور کونسلرز کو گرفتار کیا گیا، قلعہ قاسم پارک کو نہ کھولا تو عوام سڑکوں پر ہوں گے، ملتان میں جلسہ گاہ کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے، حکومت انتقامی کارروائی کی سیاست کر رہی ہے، مریم نواز طے شدہ شیڈول کے مطابق ملتان پہنچیں گی، کورونا کے باوجود عوام اپوزیشن تحریک کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں، عوام کورونا حکومت کے خلاف پی ڈی ایم تحریک کا ساتھ دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button