جنوبی وزیرستان:دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ،نائب صوبیدار شہید

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک نائب صوبیدار شہید اور ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کنی گرام میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی جس پر پاک فوج اور شدت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ 42سالہ نائب صوبیدار سانے زئی شدید زخمی ہو گئے اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

Back to top button