آئی ایم ایف نے پیٹرولیم لیوی ہدف میں 18فیصد اضافےکی سفارش کردی    

آئی ایم ایف نے پیٹرولیم لیوی ہدف میں 18فیصد اضافےکی سفارش کردی، اس وقت پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 108روپے 17پیسے مقرر ہے۔

بجٹ مذاکرات کے لیے پاکستان میں موجود آئی ایم ایف مشن کے دورے میں دو روز کی توسیع ہوگئی۔حکومت اور آئی ایم ایف میں بیشتر نکات پر اتفاق ہوچکا ہے، چند نکات پر مزید مذاکرات جاری ہیں۔

آئی ایم ایف نے صوبوں کو اضافی 430 ارب روپے ریونیو  جمع کرنےکاہدف دیدیا، آئی ایم ایف کی جانب سے صوبوں سے وفاق کو تقریباً 2 ٹریلین روپے سرپلس دینےکا مطالبہ کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر  کیلئے آئندہ مالی سال 15264ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر ہے، دسمبر 2026  تک ایف بی آر کا ششماہی ہدف 7022 ارب روپے رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات 21.2 ارب ڈالر  رہنےکا تخمینہ ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کو 430 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات کی تجویز دیدی، آئندہ مالی سال میں معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے جبکہ اوسط مہنگائی 8.4 فیصد رہنےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم 14,500 سے بڑھا کر 18 ہزار روپےکرنے پرعارضی طور پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی آمدن آئندہ مالی سال میں 1950 ارب روپے تک پہنچنےکاامکان ہے، آئی ایم ایف مشن بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان میں موجود ہے،  گیس اور بجلی نرخوں میں اضافہ سال میں 2 مرتبہ بڑھانےکی شرط برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق سپیشل اکنامک زونز کیلئے نئی ٹیکس چھوٹ نہ دینے کی سفارش کی گئی ہے، خصوصی اقتصادی و ٹیکنالوجی زونز کی مراعات 2035 تک مرحلہ وار  ختم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

 

 

Back to top button