امن مشن : محسن نقوی پھر ایران پہنچ گئے

 

 

 

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایک بار پھر سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اس دورے میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات، خطے کی مجموعی صورت حال اور باہمی تعلقات سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ محسن نقوی ایرانی حکام سے ملاقاتوں میں خطے میں کشیدگی کم کرنے،سفارتی روابط بڑھانے اور علاقائی استحکام سے متعلق پاکستانی مؤقف بھی پیش کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایک ہفتے سے کم وقت میں ایران کا دوسرا دورہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب مشرق وسطیٰ کی صورت حال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور امریکا ایران مذاکرات کے حوالے سے مختلف سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی : پاسداران انقلاب

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کا اہم دورہ کیا تھا، جس کے دوران انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیاں سے ملاقات کی تھی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات تقریباً 90 منٹ تک جاری رہی، جس میں دوطرفہ تعلقات، سرحدی تعاون، سکیورٹی صورت حال اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔دورۂ ایران کے دوران محسن نقوی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔ ان ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، تجارتی روابط، سرحدی سکیورٹی اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور زیر بحث آئے تھے۔

 

Back to top button