ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی : پاسداران انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے خلاف دوبارہ کوئی کارروائی کی گئی تو اس کی نئی علاقائی اور غیر علاقائی صلاحیتیں فعال ہوجائیں گی اور جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائےگی۔
پاسدارانِ انقلاب کاکہنا ہےکہ پچھلی جنگ میں اپنی تمام صلاحیتیں استعمال نہیں کیں۔اپنی طاقت سوشل میڈیا پر صرف کھوکھلے بیانات میں نہیں بلکہ میدان جنگ میں دکھائیں گے۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو فوری طور پر روکنا ناگریز ہے: چینی صدر
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ جارحیت دوبارہ شروع کی گئی تو جنگ میں جو کچھ سیکھا ہے،اس کی مدد سے مزید حیرت انگیز ردعمل دیاجائے گا۔
